10 اکتوبر، 2022، 11:38 AM

گیس کا اخراج ابھی شروع نہیں ہوا/حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کردیں!، اسرائیلی حکام

گیس کا اخراج ابھی شروع نہیں ہوا/حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کردیں!، اسرائیلی حکام

صہیونی ذرائع نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے حکام نے امریکی ثالث ایموس ہوکسٹائن سے کہا ہے کہ وہ لبنانی فریق کو مطلع کریں کہ کاریش فیلڈ سے گیس نکالنے کا عمل شروع نہیں ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی نیوز چینل المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی ذرائع نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے حکام نے امریکی ثالث ایموس ہوکسٹائن سے کہا ہے کہ وہ لبنانی فریق کو مطلع کریں کہ بحیرہ روم میں کاریش فیلڈ سے گیس نکالنے کا عمل شروع نہیں ہوا ہے۔

در ایں اثنا صہیونی حکومتی اہلکاروں نے کاریش گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کے آغاز کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ آج جو اقدامات کیے جائیں گے وہ کاریش میں نصب گیس پلیٹ فارم کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ہیں اور اس گیس فیلڈ سے باضابطہ گیس نکالنے کے عمل سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

صہیونی حکام نے امریکی ثالث سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو یہ پیغام پہنچائے کہ کاریش فیلڈ سے گیس کا اخراج شروع نہیں ہوا ہے اور یہ کہ تل ابیب جنگ نہیں چاہتا۔

اتوار کی دوپہر کاریش فیلڈ سے گیس نکالنے کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی نے ایک بیان جاری کیا اور اعلان کیا کہ کاریش فیلڈ سے ساحل تک گیس کی پمپنگ اس میں واقع گیس پلیٹ فارم کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ہوئی ہے جبکہ اس کا مذکورہ فیلٰڈ سے گیس نکالنے کے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے آج اعلان کیا تھا کہ گیس کمپنی آج کاریش فیلڈ سے ساحل تک گیس پمپ کرنے کا آزمائشی عمل انجام دے گی۔

News ID 1912620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha